ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے زیر کردیا، آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 88 رنز پرپویلین لوٹ گئی۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں آسٹریلیا چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی […]

 0  1
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے زیر کردیا، آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 88 رنز پرپویلین لوٹ گئی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں آسٹریلیا چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پھرایلس پیری نے 30 اور فوئبی نے اٹھارہ رنز بنائے، اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکی، آسٹریلیا 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بناسکی۔

آسٹریلوی ٹاپ بلے بازوں میں کپتان ایلیسا ہیلی نے 26 اور بیتھ مونی نے 40 رنز اسکور کئے، نیوزی لینڈ کی ایمیلیا کیر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 149 رنز کے تعاقب میں 7 رنز پر گرگئی لیکن سوزی بیٹس اور ایمیلیا کیر نے ٹیم کے لئے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور اسکور 54 تک پہنچایا۔

شان مسعود کو شاندار کارکردگی پر تحفہ مل گیا

یہ شراکت ٹوٹنے کی دیر تھی کہ وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں، سوزی 20 اور ایمیلیا 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 88 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ میگن اسکوٹ اور انابیل سودرلینڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow