ویرات کوہلی کے ساتھ میلبرن ایئر پورٹ پر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی میلبرن ایئر پورٹ پر رپورٹر اور کیمرا مین پر بھڑک اُٹھے۔ رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایئر پورٹ پر رپورٹر اور کیمرہ مین سے تکرار ہوئی، کرکٹر کا کہنا تھا کہ فیملی ساتھ ہے، اجازت کے بغیر آپ ویڈیو ریکارڈ […]

 0  0

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی میلبرن ایئر پورٹ پر رپورٹر اور کیمرا مین پر بھڑک اُٹھے۔

رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایئر پورٹ پر رپورٹر اور کیمرہ مین سے تکرار ہوئی، کرکٹر کا کہنا تھا کہ فیملی ساتھ ہے، اجازت کے بغیر آپ ویڈیو ریکارڈ نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے میلبرن ایئر پورٹ پہنچی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

اس سے قبل سابق بھارتی کپتان کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہلی اور انوشکا شرما کرکٹ اور شوبز کی بہترین جوڑی ہے تاہم دونوں کے مداحوں کو اس وقت منی ہارٹ اٹیک ہوا جب ویرات نے پوسٹ شیئر کی جس کے بارے میں مداحوں کا خیال تھا کہ یہ طلاق کا اعلان ہے۔

ویرات کی یہ پوسٹ ایک دن بعد سامنے آئی تھی ہے جب اے آر حمان کی اہلیہ سائرہ بانوں نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اُن کی پوسٹ میں تحریر تھا کہ ’پیچھے دیکھیں تو ہم ہمیشہ مختلف تھے، ہم کسی سانچے میں نہیں ڈھلے جس میں ہمیں ڈھالنا چاہا گیا، دو غلط لوگ جو ایک ہوگئے‘۔

پوسٹ میں بظاہر مردوں پر بات کی جارہی ہے اور یہ کہ کیسے دنیا کی پرواہ کیے بغیر غلط ہوتے ہوئے بھی، اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہوئے بھی زندگی میں آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، تحریری معاہدہ ہوگیا

ویرات کی پوسٹ کو نٹیزن نے طلاق سمجھ لیا اور ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے لگا اے آر رحمان ٹائپ کچھ ہے۔‘دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اس پوسٹ نے مجھے منی ہارٹ اٹیک دیا۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow