ویرات کوہلی کی تقلید کریں، رکی پونٹنگ کا بابر اعظم کو مشورہ

بابر اعظم ان دنوں اپنے کیریئر کی بدترین فارم سے گزر رہے ہیں ایسے میں رکی پونٹنگ نے انہیں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تقلید کا مشورہ دیا ہے۔ بابر اعظم موجودہ پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار بیٹر ہیں جنہوں نے کئی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کرایا ہے، تاہم وہ […]

 0  1

بابر اعظم ان دنوں اپنے کیریئر کی بدترین فارم سے گزر رہے ہیں ایسے میں رکی پونٹنگ نے انہیں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تقلید کا مشورہ دیا ہے۔

بابر اعظم موجودہ پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار بیٹر ہیں جنہوں نے کئی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کرایا ہے، تاہم وہ طویل عرصے سے فارم میں نہیں ہیں۔ بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ میں تو لگتا ہے کہ ان کا بلا رنز اگلنا ہی بھول گیا ہے۔

اس صورتحال میں جہاں دیگر سابق ملکی وغیر ملکی کرکٹرز بابر اعظم کو فارم کی بحالی کے لیے مختلف مشورے دے رہے ہیں، وہیں سابق آسٹریلوی کپتان نے بھی انہیں فارم بحالی کے لیے مفید مشورہ دیا ہے۔

رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں بابر اعظم کی فارم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فارم کی بحالی کے لیے ویرات کوہلی کی تقلید کرنی چاہیے۔

سابق آسٹریلوی بلے باز کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی بھی 2022 میں بُری فارم سے گزرے لیکن انہوں نے کرکٹ سے تھوڑا وقفہ لیا اور پھر بھرپور فارم کے ساتھ واپس آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو بھی چاہیے کہ وہ ویرات کوہلی کی طرح کرکٹ سے تھوڑا بریک لیں اور سب کچھ فراموش کر دیں۔ اس کے بعد فریش مائنڈ کے ساتھ واپسی کریں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر کی ترقی، کوہلی ٹاپ 20 سے بھی باہر

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow