وویک اوبرائے کی بشنوئی کی حمایت میں ویڈیو وائرل

ممبئی: بابا صدیقی کے قتل کے بعد معروف بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے کی بشنوئی برادری کی حمایت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وویک اوبرائے کی وائرل ویڈیو پرانی ہے۔ انہون نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشنوئی برادری کی تعریف کی تھی۔ وویک اوبرائے کا کہنا تھا […]

 0  1
وویک اوبرائے کی بشنوئی کی حمایت میں ویڈیو وائرل

ممبئی: بابا صدیقی کے قتل کے بعد معروف بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے کی بشنوئی برادری کی حمایت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وویک اوبرائے کی وائرل ویڈیو پرانی ہے۔ انہون نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشنوئی برادری کی تعریف کی تھی۔

وویک اوبرائے کا کہنا تھا کہ ہر گھر میں بچوں کو گائے کا دودھ پلایا جاتا ہے، پوری دنیا میں صرف ایک ہی برادری ہے شنوئی جہاں اگر کسی بچے کی ماں مر جائے تو دوسری مائیں اسے اپنی گود میں لے کر دودھ پلاتی ہیں، یہ آپ کو دنیا میں کہیں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔

بابا صدیقی کو ہفتے کے روز ممبئی میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا جبکہ لارنس بشنوئی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

بشنوئی برادری 1998 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر سلمان خان سے ناراض ہے۔

بابا صدیقی کو ان کے ایم ایل اے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر تین شوٹروں نے گھیرا اور گولیاں ماریں۔ مقتول کو اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا تھا۔ سیاستدان کے قتل کے بعد سے اب تک چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow