واٹس ایپ وائس میسج سے متعلق نیا فیچر، صارفین کی بڑی مشکل حل

کیلیفورنیا : میٹا کی دنیا بھر میں مقبول ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔ اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب اپنے اسٹیٹس پر ایک منٹ کی طویل وائس نوٹ بھی شیئر کر سکیں گے، مذکورہ اپ ڈیٹ سے قبل صارفین اسٹیٹس پر صرف 30 […]

 0  11
واٹس ایپ وائس میسج سے متعلق نیا فیچر، صارفین کی بڑی مشکل حل

کیلیفورنیا : میٹا کی دنیا بھر میں مقبول ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب اپنے اسٹیٹس پر ایک منٹ کی طویل وائس نوٹ بھی شیئر کر سکیں گے، مذکورہ اپ ڈیٹ سے قبل صارفین اسٹیٹس پر صرف 30 سیکنڈ تک کا وائس نوٹ شیئر کر سکتے تھے جس کو کرنے کے لیے اسٹیٹس کے خانے میں جا کر مائیکرو فون کے بٹن کو دبا کر رکھنا ہوتا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بالکل ایسا ہی ہوگا جیسے چیٹس میں وائس نوٹ بھیجتے وقت کرتے ہیں، ریکارڈ کرنے کے بعد اگر آپ کا اسٹیٹس پر وائس نوٹ لگانے کا ارادہ بدل جائے تو آپ اسے سلائیڈ کرکے کینسل بھی کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے چند روز میں انٹر فیس کو مکمل طور پر تبدیل کرنے سمیت کئی نئے فیچرز اور اپ ڈیٹس متعارف کروائی جاچکی ہیں جن کا بنیادی مقصد صارفین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

واٹس ایپ اپڈیٹ کرکے نیا ورژن استعمال کرنے والے صارفین اب اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس پر ایک منٹ طویل آڈیو پیغامات ریکارڈ اور شیئر کر سکتے ہیں جس سے بغیر کسی رکاوٹ کے مزید تفصیلی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار ممکن ہوجائے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے اور صارفین کو ان کی ڈیوائسز پر یہ فیچر موصول ہونا شروع ہوگیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow