واٹس ایپ اپنے صارفین کیلیے ’انسٹاگرام‘ جیسی سہولت متعارف کرائے گا

کیلیفورنیا : دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ’انسٹاگرام‘ سے ملتے جلتے نئے فیچر کی تیاری کا کام جاری ہے، نئے فیچر کے تحت صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹس دوبارہ شیئر کرسکیں گے۔ نئے فیچر کو ’ری شیئر اسٹیٹس اپ ڈیٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، واٹس ایپ کا یہ […]

 0  2

کیلیفورنیا : دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ’انسٹاگرام‘ سے ملتے جلتے نئے فیچر کی تیاری کا کام جاری ہے، نئے فیچر کے تحت صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹس دوبارہ شیئر کرسکیں گے۔

نئے فیچر کو ’ری شیئر اسٹیٹس اپ ڈیٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، واٹس ایپ کا یہ فیچر اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے، جو صارف کو ایسے اسٹیٹس جہاں انہیں ٹیگ کیا گیا ہو وہاں سے اپنے کانٹیکسٹ کے ساتھ ری شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اسٹیٹس اپڈیٹ انٹرفیس میں ایک نیا بٹن شامل کیا جائے گا تاکہ صارفین کو آسانی سے دوبارہ شیئر کرنے میں سہولت میسر ہو۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت صارفین کو اسکرین شاٹ لینے یا میڈیا کو نجی طور پر بھیجنے کے لیے اصل شیئرر سے درخواست کرنے کی پریشانی سے بچایا جائے۔

اگر کوئی صارف کسی ایسی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو شیئر کرنا چاہتا ہے جس میں اس کا ذکر کیا گیا ہو، تو انہیں ایک پیچیدہ عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ تاہم یہ نیا فیچر اس عمل میں آسانی پیدا کرے گا، جس سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ انٹرفیس کے ذریعے براہ راست تیز اور آسان شیئرنگ کی جاسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی تک بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں ہے، اسے باضابطہ طور پر متعارف کرانے کے لیے کوئی خاص ٹائم لائن بھی جاری نہیں کی گئی ہے، لیکن توقع ہے کہ اسے آنے والی اپڈیٹ میں متعارف کرادیا جائے گا۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow