وامیکا گبی کی بندروں کو کیلے کھلانے کی ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ وامیکا گبی کی بندر کو کیلے کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وامیکا گبی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بندروں کی بڑی تعداد کو کیلے کھلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وامیکا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بندر پریمیکا […]

 0  0
وامیکا گبی کی بندروں کو کیلے کھلانے کی ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ وامیکا گبی کی بندر کو کیلے کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وامیکا گبی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بندروں کی بڑی تعداد کو کیلے کھلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وامیکا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بندر پریمیکا کے پیچھے، پریمیکا بندروں کے پیچھے، ٹو مچ فن۔‘

ایک بندر کو اداکارہ بسکٹ کھلاتی ہیں تو وہ ان کی گود میں آکر بیٹھ جاتا ہے اور بسکٹ کا پیکٹ چھین کر رفو چکر ہوجاتا ہے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وامیکا گبی کی ورون دھون کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’بے بی جان‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی لیکن وامیکا پھر بھی بھارتیوں کا نیشنل کرش بنی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wamiqa Gabbi (@wamiqagabbi)

وامیکا گبی ورسٹائل اداکارہ ہیں جنہوں نے پنجابی، ہندی، تامل اور ملیالم فلموں کے ساتھ ساتھ ویب سیریز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ پڑھیں: بھارتیوں کا نیشنل ’کرش‘ وامیکا گبی کون ہیں؟

انہوں نے اداکاری کے سفر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ بالی ووڈ کلاسک فلم ’جب وی میٹ‘ میں مختصر کردار سے کیا، وقت گزرنے کے ساتھ وہ پنجابی سنیما کی فلم ’ تو میرا 22 میں تیرا 22‘۔ عشق برانڈی اور نیکا زیلدار سیریز جیسی کامیاب فلموں میں شامل ہوئیں۔

ان کا تعلق چندی گڑھ کے ایک پنجابی خاندان سے ہے، وامیکا کے والد، گوردھن گبی مشہور مصنف ہیں جو ہندی اور پنجابی دونوں زبانوں میں ’گبی‘ کے نام سے لکھتے ہیں۔

وامیکا نے ابتدائی تعلیم سینٹ زیویئرز اسکول چندی گڑھ سے حاصل کی اور ڈی اے وی کالج سے آرٹس میں ڈگری حاصل کی، ادبی ماحول میں میں پرورش پانے کے باوجود انہوں نے اداکارہ بننے کا انتخاب کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow