وائرل ویڈیو: جان بچاکر بھاگنے والا سیاح بپھرے ہوئے ہاتھی کے سامنے گرپڑا!
غصے میں پاگل ہاتھی نیشنل پارک میں آنے والے دو سیاحوں کے پیچھے دوڑ پڑا، اس دوران ایک سیاح بھپرے جانور کے سامنے ہی گرپڑا۔ بھارت کی ریاست کناٹک میں واقع بانڈی پور نیشنل پارک سے گزرنے والی سڑک پر دو افراد اپنی گاڑی میں محو سفر تھے اس دوران انھوں نے ہاتھی کو دیکھا […]
غصے میں پاگل ہاتھی نیشنل پارک میں آنے والے دو سیاحوں کے پیچھے دوڑ پڑا، اس دوران ایک سیاح بھپرے جانور کے سامنے ہی گرپڑا۔
بھارت کی ریاست کناٹک میں واقع بانڈی پور نیشنل پارک سے گزرنے والی سڑک پر دو افراد اپنی گاڑی میں محو سفر تھے اس دوران انھوں نے ہاتھی کو دیکھا تو گاڑی روک اس ساتھ سیلفی لینے کا سوچا مگر انھیں یہ خواہش کافی مہنگی پڑ گئی۔
دونوں افراد جیسے ہی قریب پہنچے تو اچانک ہاتھی ان کی طرف لپکا اور ان کے پیچھے دوڑ پڑا۔ اس ویڈیو کو دوسری کار میں بیٹھے شخص نے فلمایا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں مرد حضرات اپنی جان بچانے کے لیے ہاتھی کے آگے آگے بھاگ رہے ہیں کہ اسی دوران ایک شخص لڑکھڑا کر بالکل ہاتھی کے سامنے ڈھیر ہوجاتا ہے۔
اس کے بعد ہاتھی اس آدمی کو اپنی پچھلی ٹانگ سے لات مارنے کی کوشش کرتا ہے، خوش قسمتی سے جانور کی لات اسے نہیں لگتی اور وہ گھسیٹ کر درختوں کی طرف چلا جاتا ہے۔
اسی دوران ایک اور سیاح اپنے خاندان کے ساتھ ایک کار میں نیشنل پارک میں موجود تھا جس نے ہاتھی کے خوفناک تعاقب کا مشاہدہ کیا اس کا کہنا تھا کہ وہ دنوں افراد کی جان کے لیے کافی فکرمند تھا۔
اس شخص نے بتایا کہ ایک موقع پر، ہم نے سوچا کہ ان میں سے کسی آدمی کو ہاتھی روند دے گا، تاہم جو شخص نیچے گرا وہ معجزانہ طور پر بچ گیا کیونکہ ہاتھی نے اپنی توجہ ایک گزرتی ہوئی گاڑی کی طرف مبذول کر لی تھی۔
کرناٹک کے محکمہ جنگلات نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور دونوں سیاحوں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟