نمرہ خان کی فٹ پاتھ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی دلچسپ ویڈیو وائرل
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نمراہ خان نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’جب امی کچن میں ہوں تو پنگا نہیں لینا چاہیے۔‘ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمرہ کچن میں کام […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نمراہ خان نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’جب امی کچن میں ہوں تو پنگا نہیں لینا چاہیے۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمرہ کچن میں کام کرنے والی والدہ سے کہتی ہیں کہ ’مما آج ناں کھانا باہر کھانے کا دل چاہ رہا ہے۔‘
ویڈیو میں آخر میں ان کے ہاتھ میں پلیٹ ہے اور وہ فٹ پاتھ پر بیٹھ کر کھانا کھارہی ہیں یعنی اپنی خواہش کے مطابق باہر کھانا کھا رہی ہیں۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ساتھی اداکارہ غنا علی اور سابقہ اداکارہ عائشہ عقبہ ملک نے بھی ان کی ویڈیو پر پسندیدگی ظاہر کی۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں نمرہ خان نے بتایا تھا کہ ماضی میں ایک حادثے کے دوران میری ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، تب مجھے دوسروں کی محتاجی کا احساس ہوا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے واش روم جانے کے لیے بھی دوسروں کے سہارے کی ضرورت پڑتی تھی اور بعض اوقات کوئی بھی میرے آس پاس نہیں ہوتا تھا تب مجھے احساس ہوا کہ محتاجی کسے کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹوٹے دل کا کوئی علاج نہیں ہوتا، ٹانگ ٹوٹنے کی پھر بھی دوائی مل جاتی ہے، جب کسی خاتون کا دل ٹوٹتا ہے تو فوری طور پر سہارا دینے کے لیے دوسرا مرد آجاتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟