مشتاق احمد نے بنگلا دیش ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق سابق پاکستانی اسپنر جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کے اسپن بولنگ کوچنگ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ بنگلا دیش کرکٹ کے آپریشنز منیجر […]

 0  1
مشتاق احمد نے بنگلا دیش ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق سابق پاکستانی اسپنر جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کے اسپن بولنگ کوچنگ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ کے آپریشنز منیجر شہریار نفیس نے بتایا کہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے وہ سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اُنہوں نے اگست میں بنگلا دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی ذمے داریاں نبھائی تھیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے تک متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو سیریز کے لئے کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم محمد رضوان کی کپتانی سے متعلق حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد حسنین جنہوں نے آخری بار 2023 میں ایک روزہ میچ کھیلا تھا، ٹیم میں شامل ہونے کے لیے مضبوط امیدوارکے طور پر سامنے آئے ہیں۔

حالیہ چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں بہترین پرفارمنس کے باعث فاسٹ بولر محمد حسنین کی واپسی یقینی ہوگئی ہے۔

بابر اعظم کے والد کا بیٹے کی حمایت میں اہم بیان

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ بھی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں اور انہیں بھی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow