مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر کچے میں اتر گیا
امریکا میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر کچے میں اتر گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن ایئرپورٹ پر یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز ٹیکسی کے دوران رن وے سے اتری۔ طیارے میں عملے سمیت 166 افراد سوار تھے جو محفوظ رہے۔ ہیوسٹن ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس واقعے […]
امریکا میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر کچے میں اتر گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن ایئرپورٹ پر یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز ٹیکسی کے دوران رن وے سے اتری۔
طیارے میں عملے سمیت 166 افراد سوار تھے جو محفوظ رہے۔
ہیوسٹن ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس واقعے سے دیگر پروازوں میں خلل نہیں پڑا، ہوائی اڈے کے اندر اور باہر پروازیں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طیارہ رن وے سے ہٹنے کی وجہ کیا ہے تاہم فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن واقعے کی تحقیقات کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سان فرانسسکو سے جاپان اڑان بھرنے والی اسی ایئرلائن کے ایک اور طیارے کا اڑان بھرتے ہی ٹائر نکل گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟