لومڑی کا بچہ پالنے کیلئے اتنے جتن، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ کے وائلڈ لائف سینٹر میں سرخ لومڑی کے بچے کی پرورش جنگل کے مصنوعی ماحول میں کی گئی۔ وائلڈ لائف کا عملہ سرخ لومڑی کے اس یتیم بچے کو اس انداز میں دودھ پلاتا ہے جیسے وہ جنگل میں اپنی ماں کے ساتھ ہو۔ وائلڈ لائف سینٹر نے اپنے […]

 0  4
لومڑی کا بچہ پالنے کیلئے اتنے جتن، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ کے وائلڈ لائف سینٹر میں سرخ لومڑی کے بچے کی پرورش جنگل کے مصنوعی ماحول میں کی گئی۔

وائلڈ لائف کا عملہ سرخ لومڑی کے اس یتیم بچے کو اس انداز میں دودھ پلاتا ہے جیسے وہ جنگل میں اپنی ماں کے ساتھ ہو۔

وائلڈ لائف سینٹر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میلیسا سٹینلی لومڑی کے بچے کو ایک سرنج کی مدد سے دودھ پلانے کے دوران سرخ لومڑی کا ماسک اور ہاتھوں پر ربڑ کے دستانے پہنے ہوئے ہیں۔

لومڑی

بچے کو ایک ایسے نقلی جانور پر بٹھایا گیا ہے،جس میں جانور کی کھال کو اندر سے بھر کر اسے حقیقی جیسا روپ دیا گیا ہے۔ سٹینلی کا کہنا ہے کہ یہ اس لیے کیا گیا ہے کہ لومڑی کے بچے کو یہ محسوس ہو جیسے وہ اپنی ماں پر بیٹھا ہوا ہے۔

وائلڈ لائف کے فیس بک پیچ میں لومڑی کے اس یتیم بچے کی کہانی اور اس کی دیکھ بھال کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسے ایک ایسے ماحول میں رکھا جا رہا ہے جیسے وہ جنگل میں ہے اور اس کے آس پاس جنگل ہی کے جانور ہیں۔

لومڑی کا بچہ

اسی لیے بچے کو دودھ پلانے اور دیکھ بھال کرنے والا عملہ جب اس کے پاس آتا ہے تو چہرے پر لومڑی کا ماسک لگا لیتا ہے اور انسانی ہاتھ چھپانے کے لیے کے دستانے پہن لیتا ہے۔

فیس بک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ بچے کو ایک ایسے ماحول میں پروان چڑھانا ضروری ہے جس پر انسان کی چھاپ نہ ہو تاکہ وہ انسان سے مانوس اور اس کا عادی نہ ہو جائے۔

ماسک

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کو ایسی جگہ رکھا جا رہا ہے جہاں انسانی آوازیں کم سے کم ہیں اور اسے انسان دکھائی بھی نہ دیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن تدابیر
اختیار کی جا رہی ہیں۔

وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اس لیے کیے جا رہے ہیں کہ جب اسے دوبارہ جنگل میں آزاد کیا جائے گا تو وہ خود کو وہاں اجنبی محسوس نہ کرے۔

سینٹر

رچمنڈ کے وائلڈ لائف سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میلیسا سٹینلی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ لومڑی کا یہ بچہ 29 فرور ی کو وائلڈ لائف سینٹر میں لایا گیا تھا، اسے ایک شخص لایا تھا جس نے بتایا کہ وہ اپنے کتے کے ساتھ سیر کر رہا تھا کہ ایک تنگ سی جگہ پر اسے یہ بچہ ملا۔ اس کے خیال میں وہ بلی کا بچہ تھا، چنانچہ وہ اسے لاوارث جانوروں کی دیکھ بھال کے مرکز میں چھوڑ گیا۔

جنگل

سٹینلی نے بتایا کہ دیکھنے پر پتہ چلا کہ وہ بلی کا نہیں بلکہ لومڑی کا بچہ ہے جوایک مادہ ہے اور اس کی عمر محض 24 گھنٹے تھی۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow