فون پر ناپسندیدہ ایس ایم ایس سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں؟
پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ صارفین ناپسندیدہ ایس ایم ایس سے کیسے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ موبائل فون پر اکثر صارفین ان چاہے اور ناپسندیدہ پیغامات سے پریشان ہوتے ہیں اور اس کی اکثر شکایات کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب صارفین اس طرح کے میسجز سے چھٹکارا […]
پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ صارفین ناپسندیدہ ایس ایم ایس سے کیسے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
موبائل فون پر اکثر صارفین ان چاہے اور ناپسندیدہ پیغامات سے پریشان ہوتے ہیں اور اس کی اکثر شکایات کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب صارفین اس طرح کے میسجز سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے فراہم کی جانے والی ایک سروس کے ذریعے موبائل فون صارفین ایسے ان چاہے میسجز کو بلاک کر سکتے ہیں۔
ناپسندیدہ ایس ایم ایس کو کیسے بلاک کریں؟
پی ٹی اے کے مطابق ان چاہے اور ناپسندیدہ پیغامات بلاک کرنے کے لیے ایس ایم ایس آپشن میں پیغام بھیجنے والے کا فون نمبر ٹائپ کریں، وقفہ دیں، وصول شدہ پیغام ٹائپ کریں اور اسے 9000 پر ایس ایم ایس کریں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس سروس کے لیے قابل اطلاق ٹیکسز/ نرخ لاگو ہوں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟