فواد خان کی بالی ووڈ میں 8 سال بعد واپسی، اداکارہ کون ہوں گی؟
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں 8 سال بعد واپسی ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فواد خان بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم کی پروڈکشن بہت […]
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں 8 سال بعد واپسی ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فواد خان بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم کی پروڈکشن بہت جلد شروع ہونے والی ہے جبکہ اس وقت فلم اپنے پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔
فلم کی شوٹنگ کا آغاز لندن میں ہوگا، اس کے علاوہ فلم کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
فواد خان اور وانی کپور کی فلم ایسٹ ووڈ اسٹوڈیو میں تیار ہوگی۔
واضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں ان کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فواد خان نے بالی ووڈ فلم ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟