عالیہ بھٹ نہیں بننا چاہتی، شروری واگھ

بالی ووڈ اداکارہ شروری واگھ نے اپنی فلم ’الفا‘ کی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ سے موازنے پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’منجے‘ اور ’مہاراج‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے بعد ’ویدا‘ میں شروری واگھ کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ شائقین کا یہ […]

 0  1

بالی ووڈ اداکارہ شروری واگھ نے اپنی فلم ’الفا‘ کی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ سے موازنے پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’منجے‘ اور ’مہاراج‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے بعد ’ویدا‘ میں شروری واگھ کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

شائقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شروری واگھ انڈسٹری کی اگلی عالیہ بھٹ ہوسکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شروری واگھ نے کہا کہ وہ اگلی عالیہ بھٹ نہیں بننا چاہتیں بلکہ ان کا مقصد خود کو پہچاننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر عالیہ سے متاثر ہوں کیونکہ جب میں تھیٹر میں اس کی فلمیں دیکھتی ہوں تومجھے پہلے ہی معلوم ہوتا ہے کہ فلم شاندار ہونے والی ہے اور اداکاری اس سے ہی بہتر ہوگی، ہم عالیہ کو نہیں بلکہ ایک کردار میں دیکھیں گے۔

شروری نے کہا کہ عالیہ بھٹ ان کے لیے ایک تحریک تھی لیکن وہ شروری بننا چاہتی ہوں اور امید کرتی ہیں کہ ایک دن لوگ ان کا نام دوسروں کے لیے مثال بنائیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کا مقصد اسکرین پر مختلف کرداروں کو پیش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ شروری واگھ نے جان ابراہم کے ساتھ فلم ’ویدا‘ میں مرکزی کردار نبھایا ہے جس کی دیگر کاسٹ میں تمنا بھاٹیا، ابھیشک بنرجی ودیگر شامل ہیں۔

شروری واگھ اور جان ابراہم کی ’ویدا‘ آج سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow