عالیہ بھٹ، شروری واگھ کی ایکشن فلم ’الفا‘ کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارائیں عالیہ بھٹ اور شروری واگھ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’الفا‘ کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ یش راج فلمز کے مطابق ان کی ایکشن انٹرٹینر ’الفا‘ (اسپائی یونیورس) 25 دسمبر 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جسے آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس […]

 0  4
عالیہ بھٹ، شروری واگھ کی ایکشن فلم ’الفا‘ کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارائیں عالیہ بھٹ اور شروری واگھ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’الفا‘ کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

یش راج فلمز کے مطابق ان کی ایکشن انٹرٹینر ’الفا‘ (اسپائی یونیورس) 25 دسمبر 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جسے آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔

عالیہ بھٹ اور شروری واگھ کی فلم شائقین کیلیے چھٹیوں کا بہترین ٹریٹ بننے کیلیے تیار ہے کیونکہ آدتیہ چوپڑا فلم کو بڑی اسکرین پر کامیاب بنانے کیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔

فلم شاندار بصری اور ایڈرینالائن پمپنگ سیکوینس کے ساتھ بھرپور ایکشن اور غیر متوقع موڑ کا مجموعہ ہے۔

حالیہ انٹرویو میں شروری واگھ نے عالیہ بھٹ کی صلاحیت اور کام کی تعریف کی۔ انٹرویو میں جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کر کے انہوں نے کیا سیکھا تو وہ بولیں کہ ’سب کچھ کیونکہ وہ ایک ناقابل یقین انسان اور ایک ناقابل یقین فنکار ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ ہر دن جب میں سیٹ پر ہوں تو یہ میرے لیے ایک ماسٹر کلاس ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک اداکار ہونے کا معاوضہ ملتا ہے لیکن میں عالیہ بھٹ کے پاس بیٹھ کر ان کی پرفارمنس دیکھتی ہوں کیونکہ یہ ایک سیکھنے کا تجربہ ہے۔

’الفا‘ کی ہدایت کاری شیو راویل نے کی ہے۔ فلم میں ہریتک روشن، انیل کپور اور بوبی دیول معاون کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow