شہناز گل ’سجنا وے سجنا‘ کے ری میک پر تنقید کی زد میں آگئیں
بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل ’سجنا وے سجنا‘ کے ری میک پر ڈانس کرکے تنقید کی زد میں آگئیں۔ بالی ووڈ کی 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چمیلی‘ کے گانے ’سجنا وے سجنا‘ پر کرینہ کپور اور راہول بوس نے ڈانس کیا تھا جبکہ گلوکارہ سنیدھی چوہان نے اس گانے میں اپنی آواز کا […]
بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل ’سجنا وے سجنا‘ کے ری میک پر ڈانس کرکے تنقید کی زد میں آگئیں۔
بالی ووڈ کی 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چمیلی‘ کے گانے ’سجنا وے سجنا‘ پر کرینہ کپور اور راہول بوس نے ڈانس کیا تھا جبکہ گلوکارہ سنیدھی چوہان نے اس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔
تاہم اس گانے کو نئی آنے والی فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ میں ری میک کیا گیا جس میں اداکارہ شہناز گل نے پرفارم کیا۔
فلم میکرز کی جانب سے گانے کی آفیشل ویڈیو گزشتہ روز شیئر کی گئی جس میں شہناز گل کے ساتھ اداکار راج کمار راؤ پرفارم کررہے ہیں جبکہ اداکارہ نے بھی اس گانے کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
تاہم بگ باس فیم اداکارہ مداحوں کو اس ڈانس پرفارمنس سے متاثر کرنے میں ناکام رہیں اور مداح ان کی پرفارمنس پر تنقید کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اس گانے کے لیے کرینہ کپور، تمنا بھاٹیا یا پھر مونی رائے بہتر ہوتیں۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ ایسے لوگ کو کیوں سلیکٹ کرتے ہیں جو ڈانس نہیں کرسکتے پہلے ترپتی دمری اور اب یہ ہیں۔‘
تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’اس سے اچھا تھا کرینہ کپور سے ڈانس کروالیتے۔‘
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے شہناز گل نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا اس کے بعد انہوں نے ریہا کپور کی کامیڈی فلم ’تھینک یو فار کمنگ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
فلم میکر راج شاندیلیا کی کامیڈی فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو، 11 اکتوبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی جس میں راج کمار راؤ، ترپتی دمری ودیگر شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟