شویتا تیواری نے سابق شوہر سے 11 سال بعد طلاق لینے کی وجہ بتا دی
ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ شویتا تیواری نے سابق شوہر راجہ چوہدری سے شادی کے 11 سال بعد طلاق لینے کی وجہ بتا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سویتا تیواری نے حالیہ انٹرویو میں زندگی کے تلخ دنوں کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے انکشاف کیا […]
ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ شویتا تیواری نے سابق شوہر راجہ چوہدری سے شادی کے 11 سال بعد طلاق لینے کی وجہ بتا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سویتا تیواری نے حالیہ انٹرویو میں زندگی کے تلخ دنوں کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق شوہر راجہ چوہدری ان پر روزانہ تشدد کرتے تھے۔
سویتا تیواری نے بتایا کہ راجہ چوہدری نے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں بھی رخنہ ڈالنے کی متعدد بار کوششیں کیں۔
انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں اس رشتے کو ختم کرنے سے کس بات نے روکے رکھا تھا تو اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے خاندان میں میرے علاوہ کسی نے پسند کی شادی نہیں کی تھی۔
نامور اداکارہ نے بتایا کہ خاندان میں ذات پات کے مسائل تھے لیکن اس کے باوجود میں نے راجہ چوہدری سے شادی کی تھی، لوگوں نے آغاز میں ہی مجھے اور والدہ کو طعنے دینا شروع کر دیے تھے۔
’اگر میں اُس وقت طلاق لینے کا فیصلہ کرتی تو یہ بالکل مختلف چیز ہوتی۔ اُس وقت میں مالی طور پر خود مختار نہیں تھی لیکن یہ ایک جذباتی چیز تھی۔ میں بیٹی کی پرورش کے دوران سر پر باپ کا سایہ نہ ہونے کی وجہ سے فکر مند تھی۔‘
سویتا تیواری نے انٹرویو میں مزید کہا کہ بعد میں مجھے احساس ہوا کہ اگر کوئی شخص ذہنی طور پر پُرسکون ہو تو وہ اکیلے ہی خوشگوار زندگی گزار سکتا ہے، اگر دو لوگ ایک ساتھ نہیں چل سکتے تو ان کا علیحدہ ہو جانا ہی بہتر ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ سویتا تیواری اور راجہ چوہدری کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جبکہ اداکارہ نے 2007 میں گھریلو تشدد اور سابق شوہر کی نشہ کرنے کی عادت پر طلاق لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ان کی بیٹی پلک تیواری کو حال ہی میں بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے ڈیبیو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟