سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا، شردھا کپور کا انکشاف
فوٹو : ویب ڈیسک ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ’عاشقی2‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کی عمر 15 برس تھی تو انہیں سلمان خان ... Read more
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
’عاشقی2‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کی عمر 15 برس تھی تو انہیں سلمان خان کے ساتھ فلم ’لکی : ناٹ ٹائم فار لو‘ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔
اداکارہ کے مطابق وہ اس وقت اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی تھیں اس لئے انہوں نے فلم میں کام سے منع کردیا تھا۔
شردھا کپور کا کہنا تھا کہ فلم کا انکار کرکے تعلیم پر توجہ دینا بہت مشکل تھا کیوں کہ سلمان خان کے ساتھ کام کا سنہری موقع انہوں نے ضائع کردیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ امریکی یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران انہوں نے ایک کافی شاپ پر بھی کام کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟