سرکاری، نجی اسپتال 12 گھنٹے میں منکی پاکس کیس کی اطلاع دینے کے پابند قرار

اسلام آباد: سرکاری اور نجی اسپتالوں کو اس بات کا پابند قرار دیا گیا ہے کہ وہ 12 گھنٹے میں منکی پاکس کیس کی اطلاع محکمہ صحت کو دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کسی رپورٹ ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ایم پاکس کیس رپورٹ کرنا لازم قرار دیدیا […]

 0  2

اسلام آباد: سرکاری اور نجی اسپتالوں کو اس بات کا پابند قرار دیا گیا ہے کہ وہ 12 گھنٹے میں منکی پاکس کیس کی اطلاع محکمہ صحت کو دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کسی رپورٹ ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ایم پاکس کیس رپورٹ کرنا لازم قرار دیدیا گیا ہے، اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانبھ سے سرکاری و نجی اسپتالوں کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہا کہ ڈبلیوایچ او نے ایم پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے، ملک میں اپریل 2023 سے 11 ایم پاکس کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سرکاری اور نجی اسپتال منکی پاکس کے بارے میں فوکل پرسن مقرر کریں، سرکاری و نجی اسپتال اس طرح کا کیس سامنے آنے پر ڈی ایچ او آفس کو اطلاع دیں، ایم پاکس کے مشتبہ اور مصدقہ کیس کی ڈی ایچ او آفس کو اطلاع دینا لازمی ہے۔

ڈی ایچ اواسلام آباد نے کہا کہ سرکاری و نجی اسپتال 12 گھنٹے میں ایم پاکس کیس کی اطلاع دینے کے پابند ہونگے، ڈی ایس آر یونٹ مشتبہ اور مصدقہ ایم پاکس کیس کی سرویلنس کریگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow