روہت شرما کو کس فاسٹ بولر سے ڈر لگتا ہے؟

بھارتی کپتان روہت شرما نے اس فاسٹ بولر کا نام بتادیا جسے سے انھیں ڈر لگتا ہے اور اس پیسر نے کیریئر کے دوران انھیں سب سے زیادہ پریشان کیا۔ ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں جڑنے والے روہت شرما کے لیے بھی ایک بولر ایسا ہے جس کا سامنا کرتے ہوئے وہ نہ […]

 0  6
روہت شرما کو کس فاسٹ بولر سے ڈر لگتا ہے؟

بھارتی کپتان روہت شرما نے اس فاسٹ بولر کا نام بتادیا جسے سے انھیں ڈر لگتا ہے اور اس پیسر نے کیریئر کے دوران انھیں سب سے زیادہ پریشان کیا۔

ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں جڑنے والے روہت شرما کے لیے بھی ایک بولر ایسا ہے جس کا سامنا کرتے ہوئے وہ نہ صرف گھبراتے ہیں بلکہ اس کے خلاف کھیلنے سے پہلے وہ 100 بار اس کی ویڈیو دیکھ کر گراؤنڈ میں اترتے تھے اور وہ کوئی اور نہیں جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بولر ڈیل اسٹین ہیں۔

بھارتی اوپنر نے بتایا کہ میں بیٹنگ کے لیے جانے سے پہلے 100 بار ڈیل اسٹین کی ویڈیوز دیکھ چکا ہوں۔ وہ واقعی ڈیل اسٹین تھا جو اس کھیل کا ایک مکمل لیجنڈ ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ اسٹین نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا ہے اور وہ جس طرح بولنگ کرتے تھے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ میں نے کئی بار ڈیل کا سامنا کیا ہے وہ کئی بار اس رفتار سے گیند کو سوئنگ کرتا تھا جس کو کھیلنا بہت مشکل ہے۔ وہ ہر میچ اور ہر سیشن جیتنے کے لیے کھیلتا تھا اس لیے ایسے کرکٹر کے خلاف کھیلنا ہمیشہ اچھا رہتا ہے۔

خیال رہے کہ روہت شرما کو پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی کافی تنگ کیا تھا اور پاک بھارت میچز کے دوران انھوں نے کئی بار بھارتی بیٹر کو آؤٹ کیا تھا۔ ایک بار روہت نے شاہین کے خلاف میچ سے قبل پلان بنانے کا بھی اعتراف کیا تھا۔

واضح رہے کہ روہت شرما 18 ہزار سے زائد انٹرنیشنل رنز بنا چکے ہیں اور انھوں نے تقریباً ہر بین الاقوامی ٹیم کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow