جب رتن ٹاٹا بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو بھی ساتھ لے ڈوبے

بھارتی معروف آنجہانی صنعتکار رتن ٹاٹا گزشتہ روز علالت کے باعث 86 برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بزنس ٹائیکون رتن ٹاٹا پر یہ کہاوت صادق آتی ہے کہ انہوں نے جس چیز کو ہاتھ لگایا جو سونا بن گئیں لیکن ایک شعبہ ایسا بھی ہے کہ جس میں […]

 0  3
جب رتن ٹاٹا بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو بھی ساتھ لے ڈوبے

بھارتی معروف آنجہانی صنعتکار رتن ٹاٹا گزشتہ روز علالت کے باعث 86 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بزنس ٹائیکون رتن ٹاٹا پر یہ کہاوت صادق آتی ہے کہ انہوں نے جس چیز کو ہاتھ لگایا جو سونا بن گئیں لیکن ایک شعبہ ایسا بھی ہے کہ جس میں وہ اپنے ساتھ امیتابھ بچن کو بھی لے ڈوبے تھے۔

رتن ٹاٹا نے جب بالی ووڈ میں قدم جمانے کی کوشش کی تھی وہ ناکام ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق بزنس ٹائیکون نے امیتابھ بچن جیسے شہنشاہ کو لے کر فلم ’اعتبار‘ کی جو 2004 میں ریلیز ہوئی تھی اور وہ اس کے شریک پروڈیوسر تھے تاہم فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔

فلم کے ڈائریکٹر وکرم بھٹ تھے جبکہ ’اعتبار‘ کی اسٹار کاسٹ میں امیتابھ بچن، جان ابراہم اور بپاشا باسو جیسے بڑے نام شامل تھے لیکن فلم باکس آفس پر چل نہ سکی۔

یہ پڑھیں: رتن ٹاٹا کس بھارتی اداکارہ سے محبت کرتے تھے۔

فلم کو رتن ٹاٹا نے اپنے بینر تلے ٹاٹا بی ایس ایس کے تحت ریلیز کیا لیکن جب پہلی ہی فلم ناکام ہوئی تھی آنجہانی صنعتکار نے پھر انڈسٹری کی طرف پیسہ لگانا مناسب نہیں سمجھا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ سیمی گریوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں تحریر کیا تھا کہ ’وہ کہتے ہیں کہ آپ چلے گئے ہیں مگر آپ کے چلے جانے سے ہونے والا نقصان برداشت کرنا بہت مشکل ہے۔‘

کچھ عرصے قبل سیمی گریوال نے بھارتی کاروباری شخصیت کو ڈیٹ کرنے سے متعلق اپنے دعوے میں کہا تھا کہ میرا ان سے مختصر عرصے ڈیٹنگ کے بعد بریک اپ ہو گیا تھا، مگر ہم ایک دوسرے کے قریبی دوست رہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow