ثانیہ مرزا کے گھر کے باہر نئے نیم پلیٹ میں خاص کیا ہے؟
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے کھلاڑی شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر نئے نیم پلیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کے گھر کے باہر نئے نیم پلیٹ کو […]
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے کھلاڑی شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر نئے نیم پلیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کے گھر کے باہر نئے نیم پلیٹ کو دیکھا جاسکتا ہے، ان تصاویر میں ٹینس اسٹار عزیز و اقارب بھی شامل ہیں۔
اس پوسٹ میں سب کی توجہ کا مرکز بننے والی تصویر پہلی ہی ہے جس میں ثانیہ مرزا کے گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ پر دو نام دیکھے جاسکتے ہیں، لکڑی کی نیم پلیٹ پر انگریزی میں ’ثانیہ اور اذہان‘ لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔
ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کلمات لکھے جارہے ہیں جبکہ شعیب ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک طرف شعیب ملک ہے جو ثناء کے ساتھ دنیا گھومنے میں مصروف ہے اور دوسری طرف ثانیہ مرزا ہیں جنہوں نے اپنی زندگی بیٹے کیلئے وقف کردی ہے‘۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کا اعلان کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟