تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار شیلیش لودھا کی درگاہ اجمیر شریف حاضری

اجمیر: بھارت کی معروف کامیڈی ٹی وی سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے نامور اداکار اور شاعر شیلیش لودھا نے آج اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور اداکار اور شاعر شیلیش لودھا نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری […]

 0  2
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار شیلیش لودھا کی درگاہ اجمیر شریف حاضری

اجمیر: بھارت کی معروف کامیڈی ٹی وی سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے نامور اداکار اور شاعر شیلیش لودھا نے آج اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور اداکار اور شاعر شیلیش لودھا نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی اور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

بھارتی اداکار اور شاعر شیلیش لودھا کو درگاہ کے خادم سید زاہد ہاشمی نے درگاہ میں زیارت کرائی جبکہ سید یامین ہاشمی چشتی نے خواجہ غریب نواز کے دربار میں ان کی کامیابی خصوصی دعائیں مانگیں۔

اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھنے کے لئے ان کے چاہنے والے بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئے، اداکار نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ بچوں سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں آٹو گراف بھی دیا۔

شیلیش لودھا نے درگاہ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حضرت خواجہ غریب نواز صاحب پر بھر پور اعتماد ہے اور وہ اکثر اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دینے آتے ہیں۔

سنیل شیٹی نے والد کی یادوں سے وابستہ تین بلڈنگیں خرید لیں

شیلیش لودھا نے کہا کہ وہ زندگی میں کامیابی کے لیے اجمیر شریف پہنچے ہیں، راجستھان سے ایک اداکار ہونے کے باعث انہیں بے پناہ عزت ملی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow