بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے پیچھے کون ہے؟ شعیب اختر نے بتادیا
سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کا ذمہ دار قرار دیا۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ امید نہیں ہارنی چاہیے بیک چینل بات چیت سے مسئلہ حل ہوسکتا […]
سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کا ذمہ دار قرار دیا۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ امید نہیں ہارنی چاہیے بیک چینل بات چیت سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے پیچھے بی جے پی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول تعطل کا شکار ہے، آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے چیمپیئنز ٹرافی کے بارے میں فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ آج دبئی پہنچ رہے ہیں اور ان کی وہاں آئی سی سی آفیشلز سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑی پیش رفت کا امکان ہے اور اس ملاقات کے بعد آئی سی سی چیئرمین کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے فون پر رابطہ بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے اور پاکستان میگا ایونٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟