بھارتی ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ وطن واپسی کیلیے روانہ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی چیمپئن بھارتی ٹیم ٹرافی کے ساتھ خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم جو بارباڈوس میں آنے والے سمندری طوفان اور خراب موسمی حالات کے باعث پھنس گئی تھی اب تین روز کی تاخیر کے بعد […]

 0  6
بھارتی ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ وطن واپسی کیلیے روانہ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی چیمپئن بھارتی ٹیم ٹرافی کے ساتھ خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم جو بارباڈوس میں آنے والے سمندری طوفان اور خراب موسمی حالات کے باعث پھنس گئی تھی اب تین روز کی تاخیر کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔

چیمپئن ٹیم کی واپسی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے خصوصی طیارہ بھیجا تھا جو تمام کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کو لے کر جمعرات کی علی الصباح دہلی پہنچے گا۔

بھارتی بورڈ نے 20 سے زائد صحافیوں کو بھی چارٹرڈ فلائٹ سے وطن روانگی کی پیشکش کی تھی اور وہ بھی اسی پرواز کے ذریعے کھلاڑیوں کے ہمراہ بھارت واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے روہت شرما کی قیادت میں ہفتہ 29 جون کو بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

بلیو شرٹس سے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق پیر کے روز نیویارک روانہ ہونا تھا جہاں سے انہیں بھارت واپس پہنچنا تھا۔

تاہم سمندری طوفان نے ٹیم کی واپسی میں رخنہ ڈالا، جس کے باعث بی سی سی آئی نے چارٹرڈ طیارہ ویسٹ انڈیز بھیجا اور ٹیم براہ راست اپنے وطن پہنچے گی۔

ورلڈ کپ فاتح بلیو شرٹس ٹیم کی وطن واپسی میں تاخیر، تین بھارتی کھلاڑیوں کی قسمت چمک اٹھی

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow