بھارت کو کون چلاتا ہے؟ جاوید میانداد نے راز فاش کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈری جاوید میاں داد نے ایک گفتگو یہ راز فاش کر دیا ہے کہ بھارت کو چلانے والا کون ہے۔ جاوید میانداد جو پاکستان کرکٹ کا بڑا نام اور دنیا بھر میں جانی مانی شخصیت ہیں۔ انہوں نے ایک نجی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ایک ایسا راز منکشف کر […]

 0  2
بھارت کو کون چلاتا ہے؟ جاوید میانداد نے راز فاش کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈری جاوید میاں داد نے ایک گفتگو یہ راز فاش کر دیا ہے کہ بھارت کو چلانے والا کون ہے۔

جاوید میانداد جو پاکستان کرکٹ کا بڑا نام اور دنیا بھر میں جانی مانی شخصیت ہیں۔ انہوں نے ایک نجی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ایک ایسا راز منکشف کر دیا جس کو سن کر سب حیران رہ گئے۔

لیجنڈری کرکٹر جنہوں نے اس انٹرویو میں کرکٹ سے جڑی پروفیشنل سمیت نجی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر گفتگو کی۔

ایک موقع پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا واقعی بھارت میں امبانی، ٹاٹا، برلا اپنے ملک کو چلاتے ہیں؟

جاوید میانداد نے اس سوال کا جواب ہاں میں دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو بڑے بڑے بزنس مین ہی معاشی طور پر چلاتے ہیں۔ ہم تو بھارت میں کھیل کر آ چکے ہیں، بڑا بزنس مین جس بھی ریاست سے تعلق رکھتا ہے وہاں وہ دل کھول کر سرمایہ کاری کرتا ہے، تب ہی ان کا ملک چلتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی کئی معروف کاروباری شخصیات دنیا اور ایشیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔

حال ہی میں ایشیا کے سب سے بڑے کاروباری شخص مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریبات میں پیسہ پانی کی طرح بہایا اور دنیا بھر سے ہر شعبہ زندگی سے نامور شخصیات کو مدعو کیا اور یہ تین روزہ تقریبات دنیا بھر میں آج کل موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow