بلڈ پریشر کو درست رکھنے کا جادوئی طریقہ

کسی بھی انسان کی صحت کی بہتری کیلئے بلڈ پریشر کا قابو میں رہنا بہت ضروری ہے، بصورت دیگر بلڈ پریشر کی کمی یا زیادتی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ بلڈ پریشر کے عدم توازن سے منسلک لاکھوں افراد کی اموات کے حیران کن اعداد و شمار کی روشنی میں یہ بات جاننا […]

 0  9
بلڈ پریشر کو درست رکھنے کا جادوئی طریقہ

کسی بھی انسان کی صحت کی بہتری کیلئے بلڈ پریشر کا قابو میں رہنا بہت ضروری ہے، بصورت دیگر بلڈ پریشر کی کمی یا زیادتی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

بلڈ پریشر کے عدم توازن سے منسلک لاکھوں افراد کی اموات کے حیران کن اعداد و شمار کی روشنی میں یہ بات جاننا ضروری ہو جاتا ہے کہ اس کو برقرار اور قابو میں کیسے رکھا جائے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے اولین ترجیح ہے۔ خاص طور پر بلڈ پریشر سے منسلک لاکھوں اموات کے حیران کن اعداد و شمار کی روشنی میں یہ مزید ضروری ہو جاتا ہے۔

یاد رکھیں بلڈ پریشر کم سے کم 60 اور 90 ہوتا ہے جبکہ نارمل بلڈ پریشر کی رینج 80اور 120 ہے۔ ہائی بلڈ پریشر 90 اور 140 شمار کیا جاتا ہے۔ لو سطح میں 80 سے لے کر 89 تک اور ہائی سطح میں 120 سے لیکر 139 تک کے بلڈ پریشر کو ہائی بلڈ پریشر کے لیے پیشگی خطرہ قرار دیا جاتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر ایک شخص کو دل کی بیماری اور فالج کے خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق بلڈ پریشر درست رکھنے کے لیے کچھ حالات میں دوائیں ضروری ہوتی ہیں لیکن اس کے لیے ایسی غذائیں بھی ہوتی ہیں جو آپ گھر میں ہی اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر ’اوریگانو‘ جیسی جڑی بوٹیاں جسے عام طور پر مارجورم یا جنگلی تھیم بھی کہا جاتا ہے کو باقاعدہ خوراک میں شامل کرنا بھی بلڈ پریشر کو درست رکھنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

ویب سائٹ ’’ اییٹنگ ویل‘‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق دو سرکردہ غذائی ماہرین نے حقائق جاننے کے لیے چیک کیا کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اوریگانو سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

 نمبر ون جڑی بوٹی 

صحت مند جڑی بوٹیاں بڑی تعداد میں ہیں جو کھانے کی ترکیبوں میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔ اس فہرست میں تقریباً 14 صحت بخش جڑی بوٹیاں اور کھانے کے مسالحے شامل ہیں۔ تاہم ان سب میں سے پہلے نمبر کی جڑی بوٹی اوریگانو ہے۔

اوریگانو میں طاقتور نباتاتی مرکبات ہوتے ہیں، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے جسم کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذائیں، جن میں اوریگانو سرفہرست ہے، ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں 2021 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اوریگانو کے استعمال اور خوراک میں باقاعدگی سے شامل کیے جانے پر بلڈ پریشر کو کم کرنے پر اس کے مثبت اثرات کو دکھایا گیا۔ تاہم جانوروں اور لیبارٹری کے دیگر مطالعات نے بعد میں اوریگانو کے دیگر فوائد کا بھی پتہ چلایا ہے۔

ماہر غذائیت میلیسا آزارو کہتی ہیں کہ تازہ جڑی بوٹیاں، بشمول اوریگانو اینٹی آکسیڈنٹس کے سب سے طاقتور ذرائع میں سے ایک ہیں۔ لہٰذا کھانے میں اوریگانو کو شامل کرنے سے جسم کے لیے ضروری اینٹی آکسیڈینٹ کی مقدار میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوریگانو کو روایتی طور پر الرجی، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور سانس کے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

اگرچہ انسانوں پر کی جانے والی تحقیق محدود ہے تاہم اوریگانو میں بہت سے طاقتور نباتاتی مرکبات ہوتے ہیں جن کے فوائد ٹیسٹ ٹیوبوں اور جانوروں کے مطالعے میں سامنے آئے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow