بلوچستان میں دو سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ: بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے رہائشی دو سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت ذرائع کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع کا بتانا […]

 0  6
بلوچستان میں دو سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ: بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے رہائشی دو سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بیشتر علاقوں کے ماحولیات میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

قلعہ عبداللہ سے تین روز قبل بھی پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد قلعہ عبداللہ سے رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3  اور صوبے میں مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

بلوچستان سے اب تک قلعہ عبداللہ سے پولیو کےتین کیسز کےعلاوہ کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی اور چمن سے پولیو کا ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا۔

قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہونےوالے پولیو کے شکار بچے کے حوالے سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی آیا کہ اسے پولیو سےبچاؤ کی ویکسین پلائی گئی تھی یا نہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow