بابر اعظم کو ’امبانیز ویڈنگ‘میں شرکت کیلئے 90 کروڑ کی پیشکش؟ اصل کہا نی کیا ہے؟
بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی شاندار تقریبات کی پوری دنیا میں دھوم مچی ہوئی ہے، ایسے میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو شادی میں شرکت کیلئے 90 کروڑ روپے کی پیشکش کی حقیقت آشکار ہوگئی۔ رواں ماہ اننت امبانی کی شاندار […]
بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی شاندار تقریبات کی پوری دنیا میں دھوم مچی ہوئی ہے، ایسے میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو شادی میں شرکت کیلئے 90 کروڑ روپے کی پیشکش کی حقیقت آشکار ہوگئی۔
رواں ماہ اننت امبانی کی شاندار شادی کی تقاریب میں جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات کو موعو کیا گیا تھا، ایسے میں یہ خبریں بھی وائرل ہوئیں کہ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم بھی شادی میں شریک ہوں گے۔
سوشل میڈیا صارفین، بشمول تھریڈز صارف ‘نور_حسین_خان’ اور فیس بک پیج ‘مہاجر کمیونٹی’ کی جانب سے 15 جولائی 2024 کو یہ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مکیش امبانی کی جانب سے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے 90 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔
اننت امبانی کی شادی میں بابر اعظم کی کروڑوں روپے کی آفر ٹھکرانے کی خبروں کے بعد ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی جو بابر اعظم کی PR اور مارکیٹنگ مہمات، Saya Corps کا انتظام کرتی ہے، انکی جانب سے بیان جاری سامنے آیا جس میں انہوں نے تمام غیر مصدقہ خبروں کی تردید کردی۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی
مینجمنٹ کمپنی کا زیر گردش افواہوں سے متعلق بیان میں کہنا ہے کہ قومی کپتان بابر اعظم کو مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے کبھی رقم کی پیشکش نہیں کی گئی اور نہ ہی اس شادی میں شرکت کیلئے کوئی دعوت نامہ بھیجا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟