ایکس پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان
ٹیسلا اور اپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے گوگل کی ملکیت والے یوٹیوب کے مقابلے کے لئے ایکس پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس کے سی ای او کا کہنا تھا کہ کمپنی جلد ہی ایمیزون اور سیم سنگ سمارٹ ٹی وی کے لیے ایک ٹی […]
ٹیسلا اور اپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے گوگل کی ملکیت والے یوٹیوب کے مقابلے کے لئے ایکس پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکس کے سی ای او کا کہنا تھا کہ کمپنی جلد ہی ایمیزون اور سیم سنگ سمارٹ ٹی وی کے لیے ایک ٹی وی ایپ لانچ کر رہی ہے، اسٹریمنگ سروس پر لوگ اپنی سمارٹ ٹی وی اسکرین پر لمبی ویڈیوز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ”ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ لوگ آرام سے اپنی بڑی ٹی وی اسکرینوں پر لمبی ویڈیوز دیکھ سکیں“۔
ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ لوگ ”اپنے فون سے اپنے ٹیلی ویثرن پر ویڈیوز چلانے کے لیے ایپل ایئر پلے کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ایلون مسک کے پوسٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک ایکس پلیٹ فارم کو ”ایوری تھنگ ایپ” بنانا چاہتے ہیں۔
پاکستان میں ”وی پی این“ کی طلب میں 6000 فیصد اضافہ
صارف کا مزید کہنا تھا کہ ایکس کا یہ اقدام اس کے پلیٹ فارم کو متنوع بنانے اور ڈیجیٹل مواد کی زمین کی تزئین میں مقابلہ پر ایک قدم آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟