ایک کپ چاول اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! : چہرے کے نکھار اور خوبصورتی کا راز

اپنی خوبصورتی اور اسمارٹنیس کو برقرار رکھنے کیلیے خواتین ہر ممکن کوشش اور خواہش ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے کیونکہ یہ ان کا پورا حق ہے اور اس کیلیے وہ بہت سی اقسام کی کریمیں اور لوشن وغیرہ استعمال کرتی ہیں۔ ہر عورت کی یہ خواہش رہتی ہے کہ وہ سب پر سبقت لے […]

 0  0
ایک کپ چاول اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! : چہرے کے نکھار اور خوبصورتی کا راز

اپنی خوبصورتی اور اسمارٹنیس کو برقرار رکھنے کیلیے خواتین ہر ممکن کوشش اور خواہش ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے کیونکہ یہ ان کا پورا حق ہے اور اس کیلیے وہ بہت سی اقسام کی کریمیں اور لوشن وغیرہ استعمال کرتی ہیں۔

ہر عورت کی یہ خواہش رہتی ہے کہ وہ سب پر سبقت لے جائے اور سب سے منفرد اور جدا نظر آئے اسی لئے وہ اپنی جلد کیلیے کسی بھی اچھی چیز کو استعمال کرنے سے کبھی غافل نہیں رہتی۔

آج ہم ان خواتین کیلیے ایک ایسا نسخہ یا طریقہلے کر آئے ہیں کہ جسے استعمال کرکے ان کی خوبصورتی اور چہرے کا نکھار پہلے سے زیادہ بڑھ جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوبصورت اور چمکدار چہرے کے لیے چاول کا پانی بہت بہترین اور آزمودہ ہے ساتھ ہی اس کے اور بھی کئی فائدے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق چاول کا پانی جلد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، زیر نظر مضمون میں چاول کے پانی کے فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔

چاول کا پانی صدیوں سے جلد کی دیکھ بھال کے قدرتی علاج کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے، یہ نہ صرف جلد کو نرم اور چمکدار بناتا ہے بلکہ جلد سے متعلق بہت سے دیگر مسائل کو بھی حل کرتا ہے۔ چاول میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

چاول میں پائے جانے والے وٹامنز اور اجزاء

وٹامن بی : وٹامن بی جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے اور جلد کے خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس : اینٹی آکسیڈینٹ فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں۔ فری ریڈیکلز جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں اور عمر بڑھنے کے آثار کو چھپانے میں مدد کرتے ہیں۔

امینو ایسڈ : امینو ایسڈ جلد کو مضبوط بناتے ہیں اور کولیجن کی پیداوار کو متحرک کرتے ہیں۔

معدنیات : چاول کے پانی میں زنک، میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے منرلز ہوتے ہیں جو جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

جلد کے لیے چاول کے پانی کے فوائد

چاول کے پانی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو چمکدار بناتے ہیں اور سیاہ دھبوں اور دھبوں کو دور کرتے ہیں۔ چاول کے پانی میں موجود امینو ایسڈ جلد کو ٹائٹ کرتے ہیں اور جھریوں کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

چاول کا پانی جلد غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے اور اسے ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے، چاول کا پانی جلد کی لالی اور سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

چاول کے پانی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی رنگت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں اور پگمنٹیشن کو کم کرتے ہیں۔

چاول کا پانی کیل مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو مار کر مہاسوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ چاول کا پانی جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

چاول کا پانی تیار اور استعمال کرنے کا طریقہ

ایک کپ چاول کو اچھی طرح دھو لیں، چاول کو چار کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ چاول کے پک جانے کے بعد پانی کو صاف کنٹینر میں چھان لیں۔اور اس پانی کو کمرے کے درجہ حرارت پر 24-48گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

پھر اسے استعمال کرنے سے پہلے کلینزر سے چہرے کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ روئی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چہرے پر چاول کا پانی لگائیں۔ اور لگاتے ہوئے اسے آنکھ کے حلقے کے آس پاس لگانے سے گریز کریں۔

اس کے بعد چاول کے پانی کو جلد میں جذب ہونے کے لیے 10-15 منٹ تک چھوڑ دیں۔ آخر میں اپنے چہرے کو ہلکے گرم پانی سے دھولیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow