ایک اور غیرملکی کھلاڑی کی پی ایس ایل میں انٹری
زمبابوے کے ایک اور کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ زمبابوین کرکٹر رچرڈ نگراوا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن نو میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ نگراوا لیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں اور ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں اولی اسٹون کی جگہ […]
زمبابوے کے ایک اور کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
زمبابوین کرکٹر رچرڈ نگراوا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن نو میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
نگراوا لیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں اور ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں اولی اسٹون کی جگہ لیں گے۔ اسٹون گزشتہ ماہ کمر میں انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہو گئے تھے۔
نگراوا پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے تیسرے زمبابوے کرکٹر ہوں گے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سکندر رضا اور کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے والے بلیسنگ مزاربانی سمیت دو دیگر کرکٹرز پہلے ہی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔
نگراوا کو حال ہی میں ختم ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا جا رہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟