ایسا شخص تلاش کریں جو سکون دے سکے، سنجیدہ شیخ

ممبئی: ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سنجیدہ شیخ کا ماننا ہے کہ زندگی میں ایسا شخص تلاش کرنا چاہیے جو سکون دے سکے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنجیدہ شیخ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا ذاتی طور پر خیال ہے کہ آج […]

 0  0
ایسا شخص تلاش کریں جو سکون دے سکے، سنجیدہ شیخ

ممبئی: ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سنجیدہ شیخ کا ماننا ہے کہ زندگی میں ایسا شخص تلاش کرنا چاہیے جو سکون دے سکے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنجیدہ شیخ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا ذاتی طور پر خیال ہے کہ آج بھی پیار ملنا مشکل نہیں ہے، میرے خیال میں محبت ایک خوبصورت احساس ہے، ایک ایسے شخص کو تلاش کیا جائے جو آپ کی روح کو پرسکون کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سنجیدہ شیخ نے ’ہیرا منڈی‘ کے سیٹ سے ان دیکھی تصاویر جاری کر دیں

وہ کہتی ہیں کہ آپ کو اُس شخص میں سکون تلاش کرنے کے قابل ہونا چاہیے، یہ خوبصورت احساس ہے کہ اُسے محسوس کیا جائے اور وہ ساتھ ہو، امید ہے کہ ہر کوئی اس کا تجربہ کرے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanjeeda Shaikh (@iamsanjeeda)

اداکارہ نے کہا کہ زندگی کے اچھے مراحل آپ کو لمحے میں رہنا سکھاتے ہیں لیکن بُرے مراحل آپ کو مشکل سے واپس آنا سکھاتے ہیں۔

’سب کی زندگی میں کچھ نہ کچھ ہوتا ہے۔ میں ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتی جو بیٹھ کر اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم اس دنیا میں رہ رہے ہیں کیونکہ یہ ایک نعمت ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے لیے کیے گئے فیصلوں سے بہت خوش ہوں، میں نہیں چاہتی کہ لوگ میرے لیے ایسا کریں کیونکہ میں نے خود کو اس قابل بنایا اور مجھے واقعی اس پر فخر ہے۔

سنجیدہ شیخ نے ہمیشہ اپنی محبت کی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی اختیار کی۔ 2020 میں سابق شوہر عامر علی سے طلاق کے بعد وہ اکثر اپنے فیصلے کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow