اکشے کمار کا فلموں میں اپنے ایکشن سینز سے متعلق حیران کن انکشاف
ممبئی: بالی وڈ میں ‘کھلاڑی‘ کے لقب سے پہچان رکھنے والے سُپر اسٹار اکشے کمار نے فلموں میں اپنے ایکشن سینز سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔ اکشے کمار آئندہ فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں نظر آئین گے جس کی کاسٹ میں وانی کپور، پرگیہ جیسوال، ایمی ورک، آدتیہ سیل اور فردین خان بھی […]
ممبئی: بالی وڈ میں ‘کھلاڑی‘ کے لقب سے پہچان رکھنے والے سُپر اسٹار اکشے کمار نے فلموں میں اپنے ایکشن سینز سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔
اکشے کمار آئندہ فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں نظر آئین گے جس کی کاسٹ میں وانی کپور، پرگیہ جیسوال، ایمی ورک، آدتیہ سیل اور فردین خان بھی شامل ہیں۔
فلم کی تشہیر کے حوالے سے ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے سب کے پسندیدہ کارٹون ’ٹوم اینڈ جیری‘ اور اپنے ایکشن سینز سے متعلق ایسا انکشاف کیا کہ سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔
اکشے کمار نے ٹوم اینڈ جیری کو مزاحیہ کارٹون کے بجائے تشدد قرار دیا۔ سُپر اسٹار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی فلموں کے متعدد ایکشن سینز انہی کارٹون کے ذریعے سیکھے۔
انٹرویو میں جب اداکار فردین خان نے ٹوم اینڈ جیری کو اپنے پسندیدہ کارٹوں قرار دیے تو اکشے کامر بولے ’یہ مزاحیہ نہیں بلکہ تشدد سے بھرپور کارٹون ہیں‘۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بالی وڈ اداکار نے کہا کہ میں آج آپ کو راز کی بات بتاتا ہوں کہ میری فلموں کے متعدد ایکشن سینز انہی کارٹون کو دیکھ کر فلمائے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر والا سین ٹوم اینڈ جیری سے لیا جبکہ ایک اور خیال کیلیے نیشنل جیوگرافک دیکھا لیکن کارٹون میں ناقابلِ یقین ایکشن سین دکھایا گیا۔
انٹرویو میں اکشے کمار نے بتایا کہ ان کی ایک اور ریلیز ہونے والی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی لیکن ابھی ایک گانے کی عکس بندی باقی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہاؤس فُل 5‘ کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہونے والی ہے جبکہ ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی عکس بندی 40 فیصد تک مکمل ہوگئی ہے۔
اکشے کمار نے بتایا کہ ’ہیرا پھیری 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہونا ابھی باقی ہے جو توقع ہے جلد ہوگی۔
سُپر اسٹار نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ وہ ایک ایکشن فلم میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہو سکتی ہے۔
مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کھیل کھیل میں‘ 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ اسے ٹی سیریز فلمز، واکاؤ فلمز اور وائٹ ورلڈ پروڈکشنز نے تیار کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟