آغا علی کو لڑکی نے ’ای میل‘ پر شادی کی پیشکش کردی

اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لڑکی نے ای میل پر شادی کی پیشکش کی تھی۔ شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ آغا علی نے […]

 0  3
آغا علی کو لڑکی نے ’ای میل‘ پر شادی کی پیشکش کردی

اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لڑکی نے ای میل پر شادی کی پیشکش کی تھی۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

آغا علی نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل جب انہوں نے اپنا ای میل چیک کیا تو ایک لڑکی نے اپنی بہت ساری تصاویر بھیج کر انہیں شادی کی پیش کش کر رکھی تھی۔

اداکار لڑکی کی جانب سے ای میل پر آن لائن شادی کی پیش کش پر ہنس پڑے اور ساتھ ہی مذکورہ نامعلوم لڑکی کو مخاطب ہوکر انہیں مشورہ دیا کہ شادی کی پیش کش ای میل پر نہیں کی جاتی۔

آغا علی نے ایک اور سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ بطور انسان ان سے بھی کچھ غلط فیصلے ہوئے، حالانکہ انہوں نے ہر فیصلہ کرنے سے قبل اس پر سنجیدگی سے غور کیا لیکن اس باوجود کچھ فیصلے غلط ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات، رشتوں اور کاروبار سمیت اسی طرح کے دوسرے معاملات پر ان سے غلط فیصلے ہوئے لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنے فیصلوں پر غور کیا تو انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ شاید انہوں نے فیصلہ لیتے وقت جذبات سے کام لیا ہوگا۔

واضح رہے کہ آغا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دھوکہ‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس میں نوشین شاہ، صنم جنگ، عفان وحید ودیگر شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow