آئی پی ایل ٹرافی کے ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو کتنی انعامی رقم ملی؟
انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ خطیر انعامی رقم سے بھی نوازا گیا۔ حیدرآباد سن رائزر کو آئی پی ایل کے فائنل مقابلے میں یکطرفہ شکست سے دوچار کرنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے حصے میں جیت کے ساتھ ساتھ 20 کروڑ بھارتی […]
انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ خطیر انعامی رقم سے بھی نوازا گیا۔
حیدرآباد سن رائزر کو آئی پی ایل کے فائنل مقابلے میں یکطرفہ شکست سے دوچار کرنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے حصے میں جیت کے ساتھ ساتھ 20 کروڑ بھارتی روپے کے انعامی رقم بھی آئی ہے۔
بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے ساڑھے 46 کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی تھی جو انھیں پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن کے حساب سے دی گئی۔
فائنل کی رنراپ ٹیم حیدرآباد سن رائزر کو ساڑھے 12 کروڑ روپے کی رقم ملی، سابق چیمپئن راجھستان رائلز کے کے حصے میں 7 کروڑ بھارتی روپے کی رقم آئی۔
سیزن میں چوتھے نمر پر اختتام کرنے والی رائل چینلجرز بنگلورو کو ان کی کاوش پر ساڑھے 6 کروڑ روپے دیے گئے۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا تاج شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ کے سر سجا تھا، فائنل معرکے میں حیدرآباد کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور اسے 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟