آئرلینڈ نے پاکستان کو 107 رنز کا ہدف دے دیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے رسمی گروپ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے گرین شرٹس کوجیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کے خلاف آئرلینڈ کی پہلی 6 وکٹیں محض 32 رنز کے اسکور پر گرگئی تھیں، تاہم ٹیل اینڈرز نے عمدہ کوشش کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری اسکور کروائی، […]
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے رسمی گروپ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے گرین شرٹس کوجیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کے خلاف آئرلینڈ کی پہلی 6 وکٹیں محض 32 رنز کے اسکور پر گرگئی تھیں، تاہم ٹیل اینڈرز نے عمدہ کوشش کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری اسکور کروائی، گیرتھ ڈیلانی نے آئرلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 33 رنز اسکور کیے، جوش لٹل 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مارک ایڈیر بھی 15 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی طرف سے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
محمد عامر کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکیہ حارث رؤف ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے، آئرلینڈ نے بیٹرز نے آخری وکٹ کی شراکت میں 26 رنز کا اضافہ کیا۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
فلوریڈا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی، پاکستانی بولرز نے ان کے اس فیصلے کو درست بھی ثابت کیا۔
اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا۔
ٹاس کے موقع پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 دن سے اس پچ کو ڈھکا ہوا تھا ہمیں آج کا میچ جیتنے کی ضرورت ہے کوشش کریں گے اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں۔
واضح رہے یہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں، اس لیے میچ کی حیثیت رسمی ہوگی اور مقابلے کے بعد گرین شرٹس خالی ہاتھ وطن واپس لوٹیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟