اننت امبانی کی شادی میں اچانک پولیس کی انٹری، دو مہمان گرفتار

ریئلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پولیس نے پہنچ کر دو مہمانوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی ارب پتی تاجر مکیش کے صاحبزادے اننت کی شادی میں اس وقت صورتحال تھوڑی گمبھیر ہوگئی جب دو بن بلائے مہمانوں نے شادی میں گھسنے کی کوشش کی جس پر […]

 0  4
اننت امبانی کی شادی میں اچانک پولیس کی انٹری، دو مہمان گرفتار

ریئلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پولیس نے پہنچ کر دو مہمانوں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ارب پتی تاجر مکیش کے صاحبزادے اننت کی شادی میں اس وقت صورتحال تھوڑی گمبھیر ہوگئی جب دو بن بلائے مہمانوں نے شادی میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر انھیں گرفتار کرلیا، ممبئی پولیس نے دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں اشخاص بغیر دعوت نامے کے شادی میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے، ان میں سے ایک 26 سالہ وینکٹیش نرسیا الوری جو کہ یوٹیوبر ہے جبکہ دوسرا شخص 28 سالہ لقمان محمد شفیع شیخ ہے جو خود کو ایک بزنس مین بتاتا ہے۔

ملک کی سب سے ہائی پروفائل شادی میں دونوں بن بلائے آئے اور شادی کی تقریب کا دعوت نامہ نہ ہونے کے باوجود اندر گھسنے کی کوشش کررہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں آندھرا پردیش سے شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے، پولیس نے انکے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو نوٹس دینے کے بعد رہا کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت مختلف شعبوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی جس کی وجہ سے وہاں سیکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا۔

اننت امبانی کی شادی میں دنیا بھر سے مشہور سیلیبرٹیز اور اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ بالی ووڈ کے تقریباً تمام نامور ستارے اس شادی میں جلوے بکھیرنے کے لیے موجود تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow