انسٹاگرام صارفین کی سہولت کیلیے اہم اپ ڈیٹ
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ڈائریکٹ میسیجز کو ترتیب اور فلٹر کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس حوالے سے ٹیک کرنچ کے مطابق انسٹاگرام نے گزشتہ روز اپنے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے جو […]
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ڈائریکٹ میسیجز کو ترتیب اور فلٹر کرنے میں آسانی ہوگی۔
اس حوالے سے ٹیک کرنچ کے مطابق انسٹاگرام نے گزشتہ روز اپنے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے جو اُن لوگوں کے لیے تجربے کو بہتر بنائے گی جو بہت زیادہ ان باؤنڈ میسیجز وصول کرتے ہیں۔
ایپ نئے ٹولز متعارف کرا رہی ہے جو صارفین کو اُن "میسیج ریکویسٹس” کو ترتیب اور فلٹر کرنے کی سہولت دے گی، یعنی وہ پیغامات جو مرکزی ان باکس میں نہیں آتے بلکہ صارف کے مقرر کردہ کنٹرولز کی بنیاد پر الگ ہوتے ہیں۔
یہ نئے ٹولز صارفین کو میسیج ریکویسٹس کو فالوورز کی تعداد، تصدیق شدہ اکاؤنٹس، برانڈز، تخلیق کاروں اور دیگر عوامل کے لحاظ سے ترتیب دینے اور فلٹر کرنے کی سہولت دیں گے۔
اس سے تخلیق کاروں کو اُن اعلیٰ ترجیحی پیغامات کو بہتر طور پر شناخت کرنے میں مدد ملے گی، جو اُن کے کاروبار اور تعلقات پر اثر ڈال سکتے ہیں اور جن کا جواب دینا ضروری ہو سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اسٹوری ریپلائیز کے نام سے ایک نیا فولڈر بھی انسٹا گرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے ایک ہی جگہ اسٹوری ریپلائیز تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔
کمپنی کے مطابق یہ تبدیلیاں دنیا بھر کے صارفین کی آرا کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہیں جن کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ ڈی ایمز کو منظم رکھنا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔
انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اگرآپ ریکوئسٹ ان باکس پر جائیں تو وہاں کئی بار متعدد میسجز موجود ہوتے ہیں، اسی لیے ہم نے انہیں فلٹر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟