انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد قیدی جیل سے فرار
انتخابات میں ووٹ ڈالنا ہر بالغ شخص کا جمہوری حق ہے لیکن ایک قیدی تو اپنا یہ حق ادا کرتے ہی جیل سے فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ فرانس کے جنوبی شہر ارلس میں پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی انتخابات کے سلسلے میں جنوبی فرانس کے شہر ارلس کی ایک جیل […]
انتخابات میں ووٹ ڈالنا ہر بالغ شخص کا جمہوری حق ہے لیکن ایک قیدی تو اپنا یہ حق ادا کرتے ہی جیل سے فرار ہو گیا۔
یہ واقعہ فرانس کے جنوبی شہر ارلس میں پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی انتخابات کے سلسلے میں جنوبی فرانس کے شہر ارلس کی ایک جیل میں قیدیوں کو اپنا نمائندہ جمہوری طریقے سے منتخب کرنے کے لیے انہین بھی اس عمل کا حصہ بنایا گیا تھا۔
پراسیکیوٹرز اور ارلس جیل میں جیل گارڈ یونین کے مطابق قیدی نمبر 2026 کے ساتھ ایک پروبیشن آفیسر اور ایک جیل گارڈ بھی تھا۔ قیدی جب ووٹ دینے کے بعد پولنگ اسٹیشن سے نکلا تو واپس جیل جانے والی گاڑی میں سوار ہونے کے بجائے وہاں سے فرار ہو گیا۔
پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس شخص کو ابتدائی طور پر منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں تین سال اور پھر دلالی کرنے کے جرم میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم اس کی یہ سزا جلد ختم ہونے والی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟