استاد بڑے غلام علی خان کو گلوکارہ فریدہ خانم کا زبردست خراج عقیدت

لاہور : ماضی کی معروف اور سنیئر گلوکارہ فریدہ خانم نے استاد بڑے غلام علی خان صاحب کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کلاسیکی موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے غلام علی خان صاحب کو برصغیر پاک و ہند میں کلاسیکی موسیقی کی تاریخ کا سب سے […]

 0  5
استاد بڑے غلام علی خان کو گلوکارہ فریدہ خانم کا زبردست خراج عقیدت

لاہور : ماضی کی معروف اور سنیئر گلوکارہ فریدہ خانم نے استاد بڑے غلام علی خان صاحب کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کلاسیکی موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے غلام علی خان صاحب کو برصغیر پاک و ہند میں کلاسیکی موسیقی کی تاریخ کا سب سے زیادہ معتبر اور معروف استاد مانا جاتا ہے۔

ان کی 56 ویں برسی کے موقع پر پاکستان کی نامور اور غزل گائیکی کی ماہر سینئر گلوکارہ فریدہ خانم نے استاد بڑے غلام علی خان صاحب کا سکھایا ہوا ایک راگ گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ذوالقرنین فاروق88 نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں گلوکارہ فریدہ خانم کو سُریلے انداز میں گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دیو مالائی شخصیت رکھنے والے استاد بڑے غلام علی خان دو اپریل 1902 کو لاہور میں پیدا ہوئے، آپ کے والد علی بخش کا تعلق ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تھا۔

بڑے غلام علی خان کو چھ برس کی عمر سے ہی موسیقی سے عشق ہوگیا تھا جو 66 برس کی عمر تک جاری رہا۔

بھارتی حکومت نے انہیں ان کی بے مثال خدمات کے عوض سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا، استاد بڑے غلام علی نے فلم مغلِ اعظم کیلئے بھی دو مشہور گانے گائے۔

بعد ازاں 25 اپریل 1968 کو کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ حیدرآباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow