’اداکار ایک فلم سے جتنا کماتا تھا اتنا کمانے کے لیے اداکاراؤں کو۔۔۔‘ روینہ ٹنڈن کا انکشاف
بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ ابتدائی کیریئر کے دنوں میں جتنا کوئی اداکار ایک فلم سے کماتا تھا اتنا کمانے کے لیے اداکاراؤں کو 15 فلمیں کرنی پڑتی تھیں۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن تین دہائیوں سے بالی ووڈ میں اداکاری کر رہی ہیں، تاہم ایک انٹرویو میں انہوں نے […]
بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ ابتدائی کیریئر کے دنوں میں جتنا کوئی اداکار ایک فلم سے کماتا تھا اتنا کمانے کے لیے اداکاراؤں کو 15 فلمیں کرنی پڑتی تھیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن تین دہائیوں سے بالی ووڈ میں اداکاری کر رہی ہیں، تاہم ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز کے دنوں میں اداکاراؤں کو کام کرنے کی جو رقم ملتی تھی وہ انتہائی کم تھی۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میل اسٹار کو فی میل اسٹار کے مقابلے میں بہت زیادہ معاوضہ ملتا تھا، اتنا کہ ایک اداکار ایک فلم سے جتنا کماتا تھا اتنا کمانے کے لیے اداکاراؤں کو 15 سے 20 فلمیں کرنی پڑتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ کم از کم میں اپنے بارے میں ضرور بات کروں گی کہ مجھے اپنے ساتھی اداکار کے ایک فلم کے معاوضے تک کمانے کے لیے 15 سے 20 فلمیں کرنی پڑی تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ روینہ نے یہ بھی بتایا کہ عامر خان اور سلمان خان جیسے اسٹار چند وجوہات کی بنا کر مخصوص کام کرتے تھے لیکن آج کے دور میں یہ کام کرنے کا ایک بہت بڑا پیشہ ورانہ طریقہ بن گیا ہے، جو حقیقت میں بہت اچھا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟