اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے، کامران اکمل
قومی ٹیم سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے امریکا کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ چلانے والوں کو اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے۔ سابق کرکٹر و سلیکشن کمیٹی کے رکن کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا […]
قومی ٹیم سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے امریکا کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ چلانے والوں کو اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے۔
سابق کرکٹر و سلیکشن کمیٹی کے رکن کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر انگلینڈ سے فائٹ کرکے ہارتے تو دکھ نہیں ہوتا، مگر اس ٹیم سے شکست کھائی جس نے زیادہ انٹرنیشنل میچز ہی نہیں کھیلے ہوئے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب آپ من مانیاں کرکے ٹیم بنائیں گے تو ایسے ہی نتائج آئیں گے،کرکٹ چلانے والوں کو اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے۔
سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ امریکی ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ جیت کے حقدار تھے کیونکہ انہوں نے گرین شرٹس کے مقابل بہت اچھا کھیل پیش کیا، وہ بلکل بھی کسی کم درجے کی ٹیم کے لقب کے مستحق نہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: شعیب ملک کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل
کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کیخلاف شکست توہین آمیز ہے، پہلے ڈرا کرنا پھر! سپر اوور میں ہار جانا پاکستان کرکٹ یہ دن کبھی نہیں بھول پائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟