آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ سے کیا برآمد ہوا؟ ڈاکٹروں کے ہوش اڑ گئے

بھارتی ریاست سکم میں اپینڈکس کی سرجری کروانے کے بعد خاتون 12 سالوں تک تکلیف میں مبتلا رہیں اور کئی ڈاکٹرز اس کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے ناقابل برداشت تکلیف کے باعث ایک بار پھر ڈاکٹروں سے رجوع کیا تو ان کے پیٹ […]

 0  2
آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ سے کیا برآمد ہوا؟ ڈاکٹروں کے ہوش اڑ گئے

بھارتی ریاست سکم میں اپینڈکس کی سرجری کروانے کے بعد خاتون 12 سالوں تک تکلیف میں مبتلا رہیں اور کئی ڈاکٹرز اس کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے ناقابل برداشت تکلیف کے باعث ایک بار پھر ڈاکٹروں سے رجوع کیا تو ان کے پیٹ میں موجود چیز دیکھ کر ڈاکٹرز اور فیملی والوں کے ہوش اڑ گئے۔

دراصل 45 سالہ خاتون نے 2012 قبل جب اپینڈکس کی سرجری کروائی تھی تو ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ میں غلطی سے دو قینچیاں چھوڑ دی تھیں۔

خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اہلیہ نے 2012 میں سر تھوٹوب نمگیال میموریل (STNM) اسپتال سے آپریشن کروایا تھا جس کے بعد سے پیٹ میں درد رہتا تھا۔

8 اکتوبر کو وہ دوبارہ STNM اسپتال گئیں اور ایکسرے سے پتا چلا کہ ان کے پیٹ میں دو قینچیاں ہیں۔

طبی ماہرین کی ٹیم نے فوری طور پر سرجری کر کے خاتون کے پیٹ سے قینچیاں نکال لیں جبکہ مریضہ کی حالت مستحکم ہے۔

شہریوں کی جانب سے ڈاکٹروں کی سنگین غلفت پر اسپتال اور طبی حکام سے جوابدہی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow