’4 لاکھ کمانے والی خاتون کو سرجن دولہے کی تلاش جو کروڑ کماتا ہو‘

ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون شوہر کے لیے اپنی ڈیمانڈ کی وجہ سے شہ سرخیوں میں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر خاتون نے شوہر کے لیے اشتہار شیئر کیا ساتھ ہی اپنی ڈیمانڈ بھی بتادیں کہ انہیں کیسا جیون ساتھی چاہیے۔ خاتون نے لکھا کہ وہ ممبئی میں کام کرتی […]

 0  2
’4 لاکھ کمانے والی خاتون کو سرجن دولہے کی تلاش جو کروڑ کماتا ہو‘

ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون شوہر کے لیے اپنی ڈیمانڈ کی وجہ سے شہ سرخیوں میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر خاتون نے شوہر کے لیے اشتہار شیئر کیا ساتھ ہی اپنی ڈیمانڈ بھی بتادیں کہ انہیں کیسا جیون ساتھی چاہیے۔

خاتون نے لکھا کہ وہ ممبئی میں کام کرتی ہے اور ایسے شخص کی تلاش میں ہے جس پاس گھر ہو یا شہر میں مستقل ملازمت یا کاروبار ہو، وہ تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اور سرجن یا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھی ہو۔

یہی نہیں خاتون نے بتایا کہ وہ سالانہ 4 لاکھ روپے کماتی ہیں اور توقع کرتی ہیں کہ ان کا دولہا کم از کم ایک کروڑ روپے سالانہ کمائے۔

خاتون کی پوسٹ کو ایکس پر لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے اور کئی صارفین اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں صرف 1.7 لاکھ لوگوں کی آمدن ایک کروڑ سے زائد ہے اس لیے 37 سال کی عمر میں اس کے خوابوں والے شہزادے کو تلاش کرنے کا امکان 0.01 فیصد ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے ہر کسی کو انتخاب کا حق حاصل ہے اسے اپنے دولہا کو منتخب کرنے کا حق ہے اسی طرح مردوں کو بھی اسے مسترد کرنے کا حق ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow