24 سالہ لڑکی سلمان خان سے شادی کرنے پہنچ گئی
بالی وڈ کے بن بیاہے سپر اسٹار سلمان خان سے شادی کی خواہش لیے 24 سالہ دوشیزہ پنویل میں واقع ان کے فارم ہاؤس پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ لڑکا کا تعلق دہلی سے بتایا جاتا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ سلمان کو بے انتہا چاہتی ہے اور اداکار سے شادی […]
بالی وڈ کے بن بیاہے سپر اسٹار سلمان خان سے شادی کی خواہش لیے 24 سالہ دوشیزہ پنویل میں واقع ان کے فارم ہاؤس پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ لڑکا کا تعلق دہلی سے بتایا جاتا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ سلمان کو بے انتہا چاہتی ہے اور اداکار سے شادی کی خواہشمند ہے۔ یہ لڑکی سپراسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کی امید میں پنویل فارم ہاؤس کے ارد گرد منڈلاتی رہی۔
اس دوران سلمان خان فارم ہاؤس میں موجود نہیں تھے، لڑکی کی عجیب و غریب حرکتیں دیکھ کر آس پاس کے لوگوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی۔
ایک نوجوان خاتون نے مذکورہ مداح کے بارے میں بتایا کہ وہ بار بار سلمان خان سے شادی کرنے کے ارادوں کا اظہار کر رہی تھی، جسے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے۔
پنویل تعلقہ پولیس اسٹیشن کا عملہ لڑکی کے حوالے سے مشاورت اور رہنمائی کے لیے اسے سوشل اینڈ ایوینجیکل ایسوسی ایشن فار لو لے گیا تاکہ اس کی دماغی حالت کا اندازہ لگایا جاسکے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ان کی گاڑی میں قتل کرنے کا منصوبہ ممبئی پولیس کی جانط ست ناکام بنایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی کے گینگ کے 4 لوگ سلمان خا پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم ممبئی پولیس نے پنویل سے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان چاروں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی کے گینگ کے بندے ہیں اور انھیں سلمان خان پر اے کے 47 سے حملہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دبنگ خان کو مہاراشٹر کے علاقے پنویل میں ان کے فارم ہاؤس کے نزدیک گاڑی میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی.
پولیس نے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ اس سے قبل 14 اپریل کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ممبئی کے علاقے بینڈرہ میں سلمان کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔
فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا، سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی نے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے، لارنس بشنوئی گینگ کا مطالبہ ہے کہ سلمان خان کالے ہرن کو مارنے پر معافی مانگیں
آپ کا ردعمل کیا ہے؟