2200 سالہ قدیم اور بڑے درخت سے متعلق حیران کُن انکشاف
کیلی فورنیا : امریکا میں دنیا کے 2200سال سب سے قدیم اور بلند ترین درخت کے حوالے سے ماہرین نے حیران کُن انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے اونچا اور پرانا درخت کیلی فورنیا کے نیشنل پارک میں ہے، یہ پارک دنیا میں صنوبر کا سب سے بڑا قدرتی جنگل ہے۔ […]
کیلی فورنیا : امریکا میں دنیا کے 2200سال سب سے قدیم اور بلند ترین درخت کے حوالے سے ماہرین نے حیران کُن انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے اونچا اور پرانا درخت کیلی فورنیا کے نیشنل پارک میں ہے، یہ پارک دنیا میں صنوبر کا سب سے بڑا قدرتی جنگل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صنوبر کا درخت 3 ہزار سال تک زندہ رہ سکتا ہے، اس پارک میں موجود دنیا کے قدیم ترین 22 سو سال پرانے ایک صنوبر کے درخت کو صحت مند قرار دے دیا گیا ہے۔
رپ
ورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس درخت کی صرف عمر ہی زیادہ نہیں ہے بلکہ وہ اپنے قد کاٹھ میں بھی دنیا کے تمام درختوں سے اونچا ہے، اس کی بلندی 85 میٹر یعنی تقریباً 280 فٹ ہے اور اس کے وزن کا تخمینہ 42 لاکھ پونڈ ہے۔
اس درخت کا نام جنرل شرمن کیوں ہے؟
امریکہ کی سول وار کے ایک اہم جنرل ولیم شرمن کے نام کی نسبت سے اس کا نام ’جنرل شرمن‘ رکھا گیا ہے، اس پارک میں یہ اکیلا ہی بڑا درخت نہیں بلکہ اس کے آس پاس اس جیسے اور بھی ہزاروں درخت موجود ہیں لیکن ’جزل شرمن‘ کو یہ اعزاز اور امتیاز حاصل ہے کہ صنوبر کے درختوں کے اس قدرتی جنگل میں اس کا قد سب سے بلند ہے۔ اس درخت کو جنرل شرمن کا نام 1879میں دیا گیا تھا۔
صنوبر کے درختوں کے تحفظ کیلیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے ڈائریکٹر بن بلوم کا کہنا ہے کہ صنوبر کو گرم آب و ہوا اور اس کے نتیجے میں بھڑکنے والی جنگلاتی آگ سے تو خطرہ تھا ہی، اب اسے بھنوروں سے بھی خطرات لاحق ہیں۔
نیشنل پارک انتظامیہ کے مطابق دو سال قبل جنگل میں لگنے والی آگ نے درختوں کو کافی حد تک نقصان پہنچایا تھا، صنوبر کے 20 فیصد درخت جل کر راکھ ہو گئے تھے، جن کی مجموعی تعداد 75ہزار تھی۔
بھنورے درخت کو کیسے تباہ کرتے ہیں؟
حالیہ ایام میں نیشنل پارک انتظامیہ کو صنوبر کے 40 ایسے مردہ درخت ملے جو بھنوروں کے حملے سے تباہ ہوگئے تھے، یہ بھنورے پہلے پتوں پر اپنا ڈیرہ جماتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ بڑی شاخوں کی طرف بڑھتے ہوئے درخت کے تنے میں پہنچ جاتے ہیں جس سے اس کی نشونما رک جاتی ہے اور انفیکشن پھیل جاتا ہے۔
پارک انتظامیہ کو جب ’جنرل شرمن‘ پر بھنورے دکھائی دیے تو فوری طور پر اس کی صحت کے معائنے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم کو بلایا جو کیمروں اور دیگر آلات سے لیس تھی۔
صحت مندی کا سرٹیفکیٹ کسے ملا؟
یہ ٹیم رسیوں کی مدد سے درخت کی چوٹی تک گئی اور اس نے درخت کے تمام حصوں کا بغور معائنہ کیا۔ ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل شرمن مکمل طور پر صحت مند ہے اور اسے فی الحال بھنوروں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟