یونس خان کے بیٹے کی عرفان پٹھان سے ملاقات، سابق کپتان نے ویڈیو شیئر کر دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ کے بعد سابق پاکستانی کپتان یونس خان نے اپنے بیٹے کو سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان سے ملوایا۔ انگلینڈ میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا جو بھارت نے جیت لیا۔ میچ میں ایک دوسرے کے […]

 0  2
یونس خان کے بیٹے کی عرفان پٹھان سے ملاقات، سابق کپتان نے ویڈیو شیئر کر دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ کے بعد سابق پاکستانی کپتان یونس خان نے اپنے بیٹے کو سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان سے ملوایا۔

انگلینڈ میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا جو بھارت نے جیت لیا۔ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل میچ کے بعد ایک دوسرے کے دوست اور آپس میں گھلے ملے نظر آئے۔

سابق قومی کپتان اور ایونٹ میں لیجنڈز گرین شرٹس ٹیم کے قائد یونس خان نے اپنے بڑے بیٹے سے سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان سے ملاقات کرائی اور اس کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے بعد پاکستان لیجنڈز کے کپتان فاتح بھارتی لیجنڈز کھلاڑیوں سے ملاقات اور خوش گپیاں کر رہے ہیں۔ وہ عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان سمیت دیگر سابق کرکٹرز سے گھل مل رہے تھے۔

ایسے میں انہوں نے اسٹینڈ کی جانب اشارہ کیا اور بعد ازاں وہ اپنے بڑے بیٹے کو لے کر میدان میں آئے اور عرفان پٹھان سے خصوصی ملاقات کرائی۔

یونس خان نے عرفان پٹھان سے بیٹے کی ملاقات کراتے ہوئے تعارف کرایا کہ یہ میرا بڑا بیٹا اویس ہے جس پر عرفان پٹھان نے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ پریشان ہو، کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ اس پر یونس خان نے کہا کہ یہ پریشان نہیں بلکہ شرما رہا ہے۔

اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں یونس خان نے لکھا کہ ‘کرکٹ احترام اور مثبتیت کی علامت ہے۔ پچھلے 25 سالوں کے پرانے ساتھیوں، دوستوں کے ساتھ دوبارہ کھیلنا واقعی ایک خاص لمحہ تھا۔

انہوں نے ہیش ٹیگ # CricketFamily #Sportsmanship کا بھی استعمال کیا۔

 

واضح رہے کہ برطانیہ میں کھیلی گئی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں بلیو شرٹس نے یہ مقابلہ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔

اس سے قبل گرین شرٹس نے راؤنڈ میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کو شکست دی اور صرف انگلینڈ سے آخری میچ ہارا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow