یمنیٰ زیدی اب تک سنگل کیوں ہیں؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ابھی تک سنگل رہنے کی وجہ بتادی ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے تنہا ہونے اور تاحال شادی نہ کرنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی […]

 0  5

پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ابھی تک سنگل رہنے کی وجہ بتادی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے تنہا ہونے اور تاحال شادی نہ کرنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں لیکن ان کا تاحال کوئی افیئر اسکینڈل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات اور شادی سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

اب یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ میں اپنی سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ہی تاحال سنگل (تنہا اور غیر شادی شدہ) ہوں، اب تک سنگل ہونے کا سبب عجیب ہے لیکن میں تنہا زندگی گزارنے میں بہت خوش ہوں۔

یمنیٰ زیدی نے اپنے ہر ڈرامے میں مختلف کردار ادا کیا ہے، پھر چاہے وہ کسی سنجیدہ لڑکی کا کردار ہوا یا مزاحیہ، انہیں منفرد کرداروں کی بدولت دنیا بھر میں شہرت ملی ہے۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار نبھایا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow